پاکستان میں رواں برس کا آٹھواں پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال پولیو کا آٹھواں کیس خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سامنے آگیا۔ ملک میں اب تک خیبر پختونخوا سے 6 جبکہ سندھ سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک ملک کے 97 اضلاع میں جاری رہے گی جس کے دوران 5 سال سے کم عمر 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں