دوحہ:ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور ایرانی وفد مذاکرات کے بعد نئی امید کے ساتھ قطر سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک سفارت کار نے بتایا کہ ایرانی وفد کی واپسی کسی ناکامی یا اختلافات کے باعث نہیں ہوئی بلکہ مجوزہ امن معاہدے پر متعلقہ فریقوں کی رائے حاصل کی جا رہی ہے اور آئندہ ملاقات پر بھی غور جاری ہے۔
سفارت کار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے جبکہ مجوزہ امن معاہدے کا مسودہ بھی فریقین کو بھیج دیا گیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ خط کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں امریکی مؤقف کے لہجے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی امریکی رابطے کی کوشش کو مثبت قدم قرار دیا تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ حتمی معاہدے کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایرانی مطالبات تسلیم کرنا ضروری ہے۔











