امریکا کا 150 سے زائد افغان شہریوں کو براستہ پاکستان کابل ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے کابل واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلی پرواز پیر کو امریکا سے روانہ ہوسکتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو افغان شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں ان افغان شہریوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جنہوں نے طالبان کی واپسی سے قبل امریکی فوج کے ساتھ کام کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان ان افراد کی افغانستان واپسی کی نگرانی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں