مزید فوج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی منظوری سے مشروط ہے۔

رائٹرز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے۔ اگر مثبت پیش رفت کی امید نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو مرتبہ ایران کیوں جاتے؟ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاع اور علاقائی امن کا وژن رکھنے والے ممالک مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں تاہم نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی سیاسی قیادت کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات مکہ و مدینہ کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔ یمن کا تنازع اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑے فوجی آپریشنز کے بجائے دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں