فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں 9 افراد کو لے جانے والا نجی طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق لیک جیٹ 60 پام بیچ کاؤنٹی میں اتوار کی دوپہر حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کے شعلوں میں گھر گیا جبکہ قریبی گھروں کو بھی آگ سے خطرہ لاحق ہوگیا۔
امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔
طیارے نے ٹیکساس کے آسٹن ایئرپورٹ سے بہاماس کے لیے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔











