اسلام آباد:معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ نے شادی کے بعد اہل خانہ کے ساتھ پہلی فیملی ڈنر تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں نکاح کیا تھا اور بعد ازاں عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ پاکستان واپسی کے بعد دونوں نے دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔
اسی سلسلے میں مرزا اشتیاق بیگ کے گھر فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ اداکارہ ایمن سلیم بھی شریک ہوئیں جو مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں۔











