لندن:انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبالر گرانیت شاکا نے کورونا وبا کے دوران جعلی کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
33 سالہ سوئس کھلاڑی کے خلاف لوسرن میں فوجداری تحقیقات جاری ہیں جس کے باعث وہ آئندہ نیشنز لیگ کے میچز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہیں اس معاملے میں جرمانے یا دیگر قانونی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
شاکا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس وقت ویکسین کے حوالے سے تحفظات اور خوف کا شکار تھے اور اسی صورتحال میں انہوں نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
فٹبالر نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور تحقیقات میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔











