میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی ٹیم میں واپسی

بیونس آئرس:ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ لیونل میسی قومی ٹیم کی نیلی اور سفید جرسی میں ایک مرتبہ پھر میدان میں اتریں گے اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کا باقاعدہ الوداعی میچ کھیلیں گے۔

39 سالہ میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کی نمائندگی کریں گے۔ اے ایف اے کے صدر کلاڈیو تاپیا کے مطابق کوچ لیونل اسکالونی سے مشاورت کے بعد میسی کو مداحوں کے سامنے الوداعی مقابلے کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

میسی ارجنٹینا کے لیے 207 میچز میں 125 گول کرچکے ہیں اور 2022 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تقریب میں 2022 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں