دبئی:ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ویمن ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے لیے موجود تھے تاہم بھارتی ٹیم نے خود ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہے جب بھارتی ٹیم نے کھیل کے جذبے کے منافی رویہ اختیار کیا۔ اے سی سی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔











