اسلام آباد:معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
آئمہ بیگ نے گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد سے شادی کی تھی۔ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے اور سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے۔
کچھ عرصے سے دونوں کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ آئمہ بیگ نے حالیہ عرصے میں مشکل وقت اور تنہائی سے متعلق اشارے بھی دیے تھے۔
اب گلوکارہ نے ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلون بالوں کے ساتھ نظر آئیں۔ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے خود کو سنگل قرار دیتے ہوئے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب زین احمد کی طرف سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔











