41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کے لیے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے مختلف ہے۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہوچکا ہے اور وہ کام اور سفر سمیت اپنی معمول کی زندگی میں آگے بڑھ رہی تھیں۔ کئی برس بعد دوبارہ ماں بننا ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بنا۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے۔ اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔

ماہرہ خان کے مطابق پہلی بار ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی جبکہ 41 سال کی عمر میں حمل کا سفر جسمانی طور پر زیادہ مشکل محسوس ہورہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کرپاتیں جتنا وہ چاہتی ہیں۔

فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے بلیک میٹرنٹی گاؤن نے بھی توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک سے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں