ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے

نئی دہلی ۔بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کی موت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 75 برس کی عمر میں چل بسے۔
گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کے دل کی بائیں مرکزی شریان میں خون کا لوتھڑا بن گیا تھا جس کے باعث دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی اور انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں شدید رکاوٹ موجود تھی۔ طبی ماہرین نے ایتھروسکلیروٹک کورونری آرٹری ڈیزیز اور شریان بند ہونے کو موت کی قدرتی وجہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کی طبیعت خراب ہونے پر ان کے نگراں نے طبی مرکز سے رابطہ کرکے ایمبولینس طلب کی تھی۔ ایمبولینس گوا میں اداکار کی رہائش گاہ پر روانہ کی گئی جو ایک نجی اسپتال سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں