تہران:ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی نے دعویٰ کیا ہے کہ فورس کی عسکری صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کم از کم ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق میزائلوں, ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایرانی ہتھیاروں کی رینج, درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اور تباہ کن طاقت بھی بہتر ہوئی ہے۔
حسین محیبی نے کہا کہ جنگ میں شدت آنے کی صورت میں پاسداران انقلاب ایسی نئی عسکری صلاحیتیں اور ہتھیار سامنے لا سکتی ہے جو مخالفین کے لیے حیران کن ہوں گے۔











