بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے ایک وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہ راست ہدایات کے تحت چلائی جا رہی ہے
مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات سے پاک بنانا اور اس ناسور کا مستقل خاتمہ یقینی بنانا ہے دوران کاروائیاں متعدد علاقوں میں پوست کی کاشت کو تلف کیا گیا اور منشیات کی پیداوار و ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں
حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان رابطے کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ساتھ ہی مقامی لوگوں کو متبادل روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ کاشتکار منشیات کی کاشت سے باز آئیں
روزگار کے متبادل ذرائع مہیا کر کے مقامی آبادی کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے گا تاکہ منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے ایک موثر اور پائیدار حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہی گٹھ جوڑ اس پورے نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے اور ان کے بقول منشیات کے خلاف جنگ ایک قومی ذمہ داری ہے اس جنگ میں حکومت، سیکیورٹی ادارے اور معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا
مزید برآں آپریشنز کے دوران حاصل ہونے والی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں
ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ مہم تسلسل کے ساتھ چلائی جائے گی اور صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے آئندہ بھی تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے











