پاکستانی فوج کا فتح-3 سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاک فوج نے فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ جدید نیویگیشن اور پروپلشن نظام سے لیس میزائل طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح تھری کی کامیاب آزمائش سے پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ ملک کی روایتی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور عزم کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں