قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے دوران عارف حبیب کنسورشیم اور لکی سیمنٹ کنسورشیم کے درمیان پی آئی اے کی خریداری کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق لکی سیمنٹ کنسورشیم نےسب سے پہلے بڈ جمع کرائی، ایئربلوگروپ کے نمائندے اور عارف حبیب کنسور شیم نے بھی بولی جمع کرائی، بولیاں ریزرو پرائس سے زائد ہونے کی صورت میں کھلی نیلامی ہوگی، بصورت دیگر سب سے زیادہ بولی دہندہ کو قیمت میچ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی حکومت نےگزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لئے تھے۔
انگلینڈ اور باقی یورپ کے روٹس بحال ہوچکے، اس بار پی آئی اے کی نجکاری زیادہ پُرکشش ہے، نجکاری کمیشن کے مطابق فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
پی آئی اے نجکاری کی دوڑ میں اب تین پری کوالیفائیڈ گروپ باقی رہ گئے ہیں،ایئر بلیو کےعلاوہ لکی سیمنٹ اورعارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں 2 کنسورشیم بھی میدان میں ہیں۔











