متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کیا گیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کا شان دار استقبال اور وزیراعظم شہباز شریف سے گرم جوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔
نغمے کی ویڈیو میں وفاقی وزرا اور دیگر حکام سے مصافحے کے مناظر بھی شامل کرلیے گئے ہیں۔
نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔











