پنجاب بار کونسل نے سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے دوران پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔
پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی اور عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار کا مرتکب قرار دیا گیا۔
پنجاب بار کونسل نے کہا کہ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی اور نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے۔











