محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، اسپیکر نے گزٹ نوٹی فکیشن صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز ہی میں اسپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا لیا اور کہا کہ عامر ڈوگر آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں