کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلدی طلوع ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کشمیر تحریک کے شہدا کی بے مثال جرأت، قربانی اور لازوال جدوجہد کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر معززین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں