خطے کے ممالک اپنی سیکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو اپنی زمین پر جگہ نہ دیں؛ ایران

خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو بھی لگام دی جائے۔ جس کے جواب میں ایرانی صدر کا بیان سامنے آگیا۔

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے خلیج تعاون کونسل کے امریکا سے کیے گئے اس مطالبے پر سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان کے ذریعے سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی صدر نے خطے کے پڑوسی ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ جارحیت پر یقین نہیں رکھتے لیکن آپ کی سرزمین سے ایران کے انفراسٹریکچر یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں