امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ دو روز کے اندر پاکستان میں متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ برس جب پاکسدتان اور بھارت جنگ کی لپیٹ میں تھے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ وہ لاجواب انسان ہیں۔











