ایس پی حسنین وارث نےچوری شدہ 15 موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں

اسلام آباد: ​ایس پی انڈسٹریل ایریا زون حسنین وارث نے ایک خصوصی تقریب کے دوران چوری شدہ 15 موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا اور ان کی ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی برآمدگی یقینی بنائی۔

اس موقع پر ایس پی حسنین وارث نے موٹر سائیکل مالکان کو چابیاں فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں