پیدل چلنے کے فوائد

پیدل چلنے کے فوائد، 10 ہزار قدم چلنے کے حیران کن مثبت اثرات

پیدل چلنے کے فوائد یہ ہیں کہ یہ ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور پیدل چلنے سے ہماری صحت پر ان گنت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صحت کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم پیدل چلنا دنیا بھر میں لوگوں کا ایک نیا محبوب ترین مشغلہ بن چکا ہے۔
روزانہ 10ہزار قدم پیدل چلنے کے فوائد کیا ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
وزن قابو میں رہتا ہے
پیدل چلنے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا وزن کم ہوتا ہے یا پھر قابو میں ہی رہتا ہے۔ باقاعدگی سے پیدل چلنے سے جسم کا وزن صحت مند رہتا ہے اور موٹاپے کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔
دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے
پیدل چلنے سے دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہو جاتی ہے۔ پیدل چلنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ بلڈ پریشر اور سٹروک کا خطرہ بھی کم سے کم ہوتا ہے۔
پٹھے مضبوط ہوتے ہیں
پیدل چلنے کی وجہ سے جسم کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ پٹھوں کے مضبوط ہونے سے چلنے پھرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور جسمانی اعضا بھی بیماری سے بچے رہتے ہیں۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
پیدل چلنے جیسی سرگرمیوں سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ پیدل چلنے سے اوسٹیوپوروسس جیسی ہڈیوں کی بیماریاں ہونے اور ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے۔
جوڑ مضبوط ہوتے ہیں
روزانہ پیدل چلنے سے ہمارے جسم کے جوڑ مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی سختی کم ہو جاتی ہے۔ پیدل چلنے سے جوڑوں میں لچک پیدا ہوتی ہے اور ایتھرائٹس جیسی بیماریوں کا خدشہ بھی ٹل جاتا ہے۔
ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے
جسمانی سرگرمیوں سے انڈروفینز جیسے کئی ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں جن سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے اور ذہنی تنائو کم ہوتا ہے۔ باقاعدگی سے واک کرنے سے ذہنی دبائو، بے چینی، ڈپریشن کم ہوتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر بھی ذہنی صحت بہت بہتر ہوتی ہے۔
نیند بہتر ہوتی ہے
جسمانی سرگرمیوں سے نیند بہتر ہوتی ہے اور تنائو کے مقدار میں بھی کمی آ جاتی ہے۔ بہترین نیند سے مجموعی طور پر صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونے سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور نیند کے مسائل سے راحت بھی ملتی ہے۔
بلڈ شوگر قابو میں رہتی ہے
ورزش کرنے سے جسم میں موجود قدرتی انسولین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول باقاعدہ ہی ہوتے ہیں۔ ذیابیطس کی بیماری کے شکار افراد کے لیے پیدل چلنا نہایت مفید ہے کیونکہ اس سے بلڈ شوگر قابو میں رہتی ہے۔
قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ پیدل چلنے سے بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے اور قوت مدافعت بہت مضبوط ہو جاتی ہے۔
سانس مضبوط ہوتا ہے
پیدل چلنے سے پھیپھڑوں میں آکسیجن جمع کرنے کی گنجائش بڑھ جاتی ہے اور سانس لینے کا فنکشن بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ سانس لینے کے فنکشن سے پھیپھڑوں کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے اور جسم میں آکسیجن کی گردش بہت اچھی طرح ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں