نظام انہضام

نظام انہضام کو درست رکھنے والے مشروبات بارے انتہائی مفید معلومات

کسی بھی انسان کے نظام انہضام یا معدے کی صحت کا بہتر ہونا مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ خوراک اسی سے ہی جزو بدن بنتی ہے۔
انسان کے معدے اور آنتوں میں کھربوں کے حساب سے مائیکرو آرگنزم موجود ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر کرنے اور خوراک کو ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں کچھ ایسے ڈیٹوکس ڈرنکس کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے جن کو استعمال کرنے سے انسان کے معدے کی کارکردگی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ وہ ڈرنکس مندرجہ ذیل ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ میں معدے کی صحت کو بہتر رکھنے کی بے پناہ خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس میں موجود پیکٹن پری بائیوٹک کا کام انجام دیتا ہے جس کے نتیجہ میں معدے میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو مائیکرو بائیوم کا توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سیب کا سرکہ سے معدے کی تیزابیت بھی متوازن رہتی ہے جس سے کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
کھیرے اور پودینے کا پانی
کھیرے اور پودینے کا پانی استعمال کرنے سے معدہ تروتازہ ہو جاتا ہے اور اس سے ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں موجود پانی کی مقدار نظام انہضام میں سے زہریلے مادوں کو نکالنے کا کام سرانجام دیتی ہے ۔ پودینا استعمال کرنے سے بدہضمی اور معدے کے درد کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ایلو ویرا کا جوس
ایلو ویرا ایسی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو معدے کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے، اس میں وٹامنز، معدنیات اور انزائمز بھی پائے جاتے ہیں، ایلو ویرا استعمال کرنے سے حاجت کے مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں اور نظام انہضام بھی درست رہتا ہے۔
ہلدی اور کالی مرچ کا شربت
یہ شربت معدے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ ہلدی میں موجود کرکیومن معدے میں سوزش کا خاتمہ کر کے خوراک ہضم کرنے کے نظام کو ٹھیک کرتی ہے جبکہ اس میں کالی مرچ استعمال کرنے سے اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
لیموں والی سبز چائے
سبز چائے سے میٹابولزم کے امور میں بہتری آتی ہے ، اس کے استعمال سے معدے میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ لیموں جگر کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، اس کے استعمال سے معدے سے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجہ میں انسان کا ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے۔
سونف والی چائے
سونف گیس اور بدہضمی سے نجات کے لیے ایک بہت انمول قدرتی دوائی ہے۔ سونف والی چائے انسانی جسم کے نظام انہضام کے تمام مسلز کو نرم رکھتی ہے۔ اس میں وولاٹائل آئل پایا جاتا ہے جو آنتوں کی سوزش کو کم کر کے خوراک اچھی طرح ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
چقندر کا جوس
چقندر میں فائبر بڑی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے حاجت کے مسائل بہتر ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کے لیے صحت مند بیکٹیریا بھی پیدا کرتا ہے۔ یہ جگر سے زہریلے مادے خارج کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں