موبائل فون

موبائل فون کا صبح جاگ کر سب سے پہلے استعمال صحت کے لیے نقصان دہ

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہے کہ کم و بیش ہر انسان ہر چند لمحوں کے بعد موبائل فون کی سکرین لازمی دیکھتا رہتا ہے۔
اگرچہ ٹیکنالوجی کو انسان کی زندگی میں آسانی لانے کے لیے بنایا جاتا ہے لیکن دوسری طرف اس کے استعمال کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر بہت سارے مہلک اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
حال میں ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق تقریبا 84 فیصد صارفین جاگنے کے فوری بعد یا پھر 15منٹ کے اندر اندر موبائل کا استعمال لازمی کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تحقیق سے سامنے آنے والی یہ صورت حال موبائل صارفین کے لیے خطرے کی علامت ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق انسان جب صبح کے وقت جاگتا ہے تو اس کا دماغ ڈیلٹا سٹیٹ یعنی گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے، جاگنے کے بعد دماغ الفا سٹیٹ میں چلا جاتا ہے، یہ ایک ایسی سٹیج ہے جہاں آپ جاگے تو ہوتے ہیں لیکن ابھی آپ کا دماغ پوری طرح چل نہیں رہا ہوتا۔

اس کے بعد دماغ بیٹا حالت میں داخل ہو جاتا ہے جو کہ باقاعدہ پوری طرح سے فعال حالت ہوتی ہے۔ اگر آپ جاگنے کے فوری بعد ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیں تو دماغ جو کہ اس وقت ڈیلٹا سے بیٹا حالت میں داخل ہو رہا ہوتا ہے وہ دبائو میں آ جاتا ہے۔محققین کے مطابق تیزی سے رونما ہونے والی یہ تبدیلی بے چینی اور چڑچڑے پن کا باعث بنتی ہے، اس سے انسان دن بھر اکتایا ہوا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان مسائل سے بچنے کے لئے جاگنے کے بعد کم از کم 30منٹ تک موبائل فون استعمال نہیں کرنا چاہئے اور 30 منٹ سے ایک گھنٹہ کے دوران انتہائی ضرورت کے تحت استعمال کیا جائے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران سونے سے قبل بھی موبائل کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، اس کے نتیجہ میں سونے کے معمولات خراب ہو رہے ہیں جوکہ صحت کے متعدد مسائل کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں