ہائی بلڈ پریشر ایک عام اور نہایت مضر صحت بیماری بن چکی ہے کیونکہ یہ دل کی بیماریاں، سٹروک، فالج، آنکھوں کی بینائی جیسے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔
کم کولیسٹرول اور چربی والے کھانوں کے ساتھ ادویات کا استعمال کرتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
حال میں ہی ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین کچھ ایسے کھانے غذاء کا حصہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسے کھانوں کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے۔
ٹماٹر کا جوس
ٹماٹر کا رس ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے، ٹماٹر چونکہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کو اس عمل لیے ضروری تناسب فراہم کرنا کا بڑا اہم ذریعہ ہے۔
دہی
دہی کھانے میں ایک بہترین چیز ہونے کے ساتھ ساتھ بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں بھی بڑا معاون ثابت ہوتا ہے، اس میں پانی جانے والی پوٹاشیم، کیلشیم اور پروٹین کی بڑی مقدار جسم سے اضافی نمکیات کو خارج کرتی ہے جو کہ بلند فشار خون کی ایک بڑی وجہ ہے۔
گاجر
گاجر کے استعمال سے دل کی دھڑکن درست رہتی ہے جبکہ گردے بھی ٹھیک طریقے سے امور سرانجام دیتے ہیں، جس وجہ سے اس کا استعمال بلند فشار خون کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
لہسن
لہسن کا استعمال دل کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خون کے بہائو میں بھی اضافہ کرتاہے، اس لئے لہسن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
پالک
پالک آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہیں جبکہ دل کے لیے مفید عناصر جیسے پوٹاشیم، فولٹ اور میگنیشیم وغیرہ بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس لئے پالک کا استعمال دل کے افعال میں کنٹرول میں رکھتا ہے۔
پھلیاں
پھلیوں میں فائبر، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ دل کو مضبوط بنانے کا ایک موثر علاج بھی ہے۔بلند فشار خون کو کم کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
کیلا
کیلے سے جسم کو پوٹاشیم حاصل ہوتاہے جو کہ جسم میں خون کی گردش کو منظم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ کا استعمال تنائو میں کمی لانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چاکلیٹ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا روزانہ کھانے سے دل اور خون کی رگوں کو مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔