گیس کے چولہے استعمال کے دوران خطرناک قسم کی گیسز خارج کرتے ہیں جن کا تعلق کینسر کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے ساتھ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے حال میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق گیس کے چولہوں سے خارج ہونے والی آلودگی صرف برطانیہ میں سالانہ 3928 افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے۔
محققین کے مطابق معمول کے ساتھ استعمال کیے جانے والے گیس کے چولہے خطرناک قسم کی گیسز ا خارج کرتے ہیں جن کا تعلق کینسر کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض کے ساتھ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عوام میں ان چولہوں سے متعلقہ خطرات کے بارے میں آگاہی بہت محدود ہے۔
برطانیہ اور یورپی یونین میں اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے کا استعمال اوسطا انسان کی عمر میں دو برس تک کمی کا سبب بن رہا ہے۔
اسپین کی جامے یونیورسٹی پریمیئر سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ جوانا ماریا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس مسئلے کی نوعیت ہماری سوچ سے بھی زیادہ بدتر ہے۔
اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے یورپ میں سالانہ 36 ہزار 31 قبل از وقت اموات اور برطانیہ میں 3 ہزار 928 اموات کا تعلق گیس کے چولہوں کے ساتھ پایا۔ تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ یہ چولہے تحقیق میں سامنے آنے والے اعداد و شمار سے زیادہ تعداد میں اموات کا سبب بن رہے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران ماہرین کی طرف سے لگایا گیا تخمینہ صرف نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے حساب سے ہے، اس میں کاربن مونو آکسائیڈ اور بینزین جیسی نقصان دہ گیسز فی الحال شامل نہیں کی گئیں۔