پاکستان سٹاک ایکسچینج

سٹاک ایکس چینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، انڈیکس 94 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی زبردست تیزی سامنے آئی، جس کے نتیجہ انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک اور تاریخ ساز دن سامنے آیا جب 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی اوپر چلا گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی جس کے باعث انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجہ میں 100 انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر زبردست اعتماد کے باعث گزشتہ ہفتے بھی 100انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

رواں ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر چلا گیا ہے۔ ہفتے کے پہلے ہی روز بازارِ حصص میں 463 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 93755 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

اس کے بعد سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور پی ایس ایکس 729 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 94 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 94020 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

گزشتہ ہفتے بھی کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 93514 پر پہنچا تھا اور بعدازاں 93291 پر کاروبار بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں