کچھ لوگوں کی رائے کے مطابق انڈے فریج میں رکھنا صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ دوسرے لوگ ایسا کرنے کو نقصان دہ بتاتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈے ہماری غذا کا ایک اہم حصہ ہیں، اب چاہے انڈے فرائی کیے ہوں، ابالے ہوں یا پھر بیکری کی کسی چیز میں ایک اہم جزو کے طور پر استعمال ہوئے ہوں۔
اس کے باوجود انڈوں کے متعلق مختلف بحثیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق انڈے فریج میں رکھنا نقصان دہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے ایسا کرنے کے فوائد سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔
اس حوالے سے بعض ماہرین کے مطابق گر انڈے کو فریج سے براہ راست فرائنگ پین میں توڑ کر پکایا جائے تو ایسی صورت میں زردی سیلمونیلا سے آلودہ ہونے کی وجہ سے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بعض شہریوں کے مطابق انہیں نہیں معلوم کہ انڈے فریج میں تیزی سے خراب ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن انہیں پکانا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک جیسے برطانیہ وغیرہ میں سخت حفاظتی اقدامات کی بدولت انڈوں کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنا فوڈ سیفٹی کا مسئلہ نہیں رہا، باورچی خانے کا درجہ حرارت اگر 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہتا ہے تو انہیں فریج سے باہر رکھنا بھی ٹھیک ہے ، جیسا کہ سپر مارکیٹوں میں رواج فروغ پایا ہے جہاں انڈے شیلف پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔
اس کے باوجود بعض ماہرین صحت انڈوں کو گھر لانے اور انہیں سیدھے فریج میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں پکانے سے صرف 30 منٹ پہلے فریج سے باہر نکالا جائے۔ لائن مارک کی معلومات کے مطابق انڈوں کو 20 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جائے، اس سے یہ تازگی اور معیار کو برقرار رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو گھریلو باورچی خانے میں انڈے رکھنے کے لئے فریج ایک بہترین جگہ ہے۔