سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی

سونے کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں 77 ڈالر فی اونس جبکہ مقامی سطح پر 7 ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

سونے کی تمام عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں گولڈ کی قیمت میں اچانک بڑی کمی آ گئی، جس کی وجہ سے گولڈ کی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں بھی ہلچل دیکھی گئی۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو گزشتہ روز گولڈ کی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 77ڈالر کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد سے گولڈ کی نئی عالمی قیمت 2593 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی تناظر میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ گولڈ کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد گولڈ کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 270500 روپے کی سطح پر آ گئی اور اس طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6000 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد گولڈ کی فی دس گرام کی قیمت 2319111 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کی کمی کے بعد 2786 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میںر وزانہ کی بنیاد پر سونے کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے لئے قیمتوں میں اچانک بڑی کمی حیران کن ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں