پاکستان سٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مسلسل مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100اندیکس نے نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 559 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجہ میں رواں ہفتے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار 496 جبکہ کم ترین سطح 94 ہزار 180 ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.89 ارب شیئرز کا لین دین ریکارڈ ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مجموعی مالیت 184 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 366 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 885 ارب روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں