جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان میں تین روز کے لئے کرفیو نافذ، نوٹی فکیشن بھی جاری

سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے،

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث کل سے تین روز کے لئے کرفیو کا نفاذ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی طرف سے اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران عوام کے گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور اس دوران عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ناصر خان کی طرف سے بھی تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرستان ایجنسی سمیت مختلف متعلقہ علاقوں میں خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران خوارج کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر مسلسل حملے بھی کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں