ماہواری کے درد

ماہواری کے درد اور خواتین میں ڈپریشن کے گہرے تعلق کا انکشاف

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بہت سی خواتین جو ماہواری کے درد کا تجربہ کرتی ہیں، اس کا ڈپریشن سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

اس حالیہ تحقیق کے دوران ماہرین نے مشرقی ایشیا کی 8,000 خواتین کے جینیاتی ڈیٹا کی جانچ کرتے ہوئے یہ نتائج اخذ کئے، اس نئی تحقیق کے نتائج سے یہ پتہ چلا ہے کہ ماہواری کے درد کا ڈپریشن کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔

اس مطالعہ کے سلسلے میں محققین کی طرف سے یورپ میں تقریبا 600,000 خواتین اور مشرقی ایشیا میں تقریبا 8,000 خواتین کے جینیاتی ڈیٹا کی جانچ کی گئی۔ جس کے بعد بریفنگ ان بائیو انفارمیٹکس میں اس تحقیق کے نتائج شائع کئے گئے۔

محققین کی طرف سے بریفنگ ان بائیو انفارمیٹکس میں شائع کردہ ان نتائج کے مطابق کئی ایسے جینز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ڈپریشن اور ماہواری کے ایام میں ہونے والی درد دونوں میں کردار ادا کرتے ہیں۔

ان نتائج کے مطابق ڈپریشن کی شکار خواتین کو ماہواری میں درد کا سامنا کرنے کا امکان 51فیصد زیادہ ہوتا ہے ایسی خواتین کے مقابلے میں جو ڈپریشن میں مبتلا نہیں ہوتیں۔

اس مطالعہ کے سینئر مصنف اور ژیان جیاٹونگ اور لیور پول یونیورسٹی میں اسکول آف سائنس کے پروفیسر جان مورا روس کا کہنا ہے کہ ڈپریشن والی خواتین میں ہارمون کی سطح اور نیورو ٹرانسمیٹر میں تبدیلیاں زیادہ تیزی سے ہو سکتی ہیں جو کہ جسم میں درد سے منسلک ہوتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں