چیمپئینز ٹرافی پر اتفاق

چیمپئینز ٹرافی پر اتفاق ، 2027 تک تمام ایونٹس ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کا فیصلہ

پاک بھارت بورڈز اور آئی سی سی کے درمیان چیمپئینز ٹرافی پر اتفاق کے بعد تمام ایونٹس کا معاہدہ طے پا گیا، کرک انفو کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی پر اتفاق کرنے سمیت آئندہ آنے والے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلنے کا فیصلہ کر لیا.

اس حوالے سے کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 سے لے کر 2027 تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر نہیں کرے گی، آئی سی سی کے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کر دی۔

اس حالیہ معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئین ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر ہی کھیلے جائیں گے۔

اس نئے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی 2028 میں ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کیلئے ایک سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہو گی تاکہ پاک بھارت میچ سے حاصل ہونے والے معاوضے یا گیٹ منی کے طور پر پی سی بی کو مل سکے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایونٹس کھیلنے سے انکار کر دے اور ہم وہاں جائیں فیصلہ برابری کی بنیاد پر قبول کریں گے۔

اس نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی ہو گا بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

اس ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں منعقد ہو گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی گرائونڈ پر ہی کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں