اگر آپ صحت مند طرز زندگی کے اصول کے تحت چلنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی اہم چیز کئی صحت بخش سرگرمیوں سے زیادہ آسان ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اعمال پر توجہ دیتے ہیں جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، منشیات یا شراب سے دور رہنا، صحت بخش کھانا، بھرپور نیند اور سماجی تعامل وغیرہ ان میں شامل ہیں۔
اس کے باوجود ایک انتہائی اہم چیز ہمیشہ نظر انداز ہوتی ہے، یہاں تک کہ فِٹنس ایکسپرٹ بھی اسے نادانستہ طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ صحت مند طرز زندگی کیلئے ناگزیر ہے اور وہ ہے پانی۔
سب ہی جانتے ہیں کہ پانی زندگی کا امرت ہے لیکن بہت کم لوگ اسے پینے کو بطور صحت مندی ترجیح دیتے ہیں۔ یہ کئی صحت بخش سرگرمیوں سے زیادہ آسان بھی ہے۔ آپ کو اس کے لئے کوئی جِم نہیں جانا اور کھانا تیار کرنے کی جھنجھٹ بھی نہیں۔
بیتھسڈا میں نیشنل ہارٹ، لنگنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کی لیبارٹری آف کارڈیو ویسکولر ریجنریٹیو میڈیسن میں تحقیقی سائنسدان نتالیہ دمتریوا کا کہنا ہے کہ بہترین طور پر ہائیڈریٹ رہنا اہم فوائد کے ساتھ طرز زندگی میں ایک بہت آسان تبدیلی ہے۔
ان کا بتانا ہے کہ وافر مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کو کم کر سکتا ہے اور دیگر فوائد کے علاوہ آپ کی جلد کی چمک کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔