ماہرین کے مطابق روایتی علاج کے ساتھ جسمانی سرگرمی اس بیماری کے سبب ہونے والی موت کے امکانات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق سے حاصل ہونے نتائج کے مطابق جسمانی سرگرمی کینسر کے خلاف ایک ڈھال کا کردار ادا کرتی ہے اور اس کو روکنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔
اس نئی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا صرف کینسر سے بچاتا ہی نہیں ہے بلکہ اس خطرناک مرض کے پھیلنے کے امکانات کو بھی بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جو کینسر کی تشخیص سے 12 ماہ قبل فعال رہنا شروع ہوئے تھے ان میں بیماری کے امکانات ایک چوتھائی کم دیکھے گئے۔
اس تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ اس مطالعے میں ایسے مضبوط شواہد پائے گئے جن سے معلوم ہوا کہ روایتی علاج کے ساتھ جسمانی طور پر متحرک رہنا اور صحت مند سرگرمی کو اپنی عادت بنانا اس بیماری کے سبب ہونے والی موت کے امکانات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کو دیکھا جائے تو یہ جانکار سامنے آتی ہے کہ ورزش نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر مضبو ط بناتی ہے بلکہ یہ بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے میںبھی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کوئی بھی ایسا فرد جو کہ تسلسل کے ساتھ ورزش کرتا ہے اس میں بیماری کے امکانات بڑی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔