لاہور:پنجاب کابینہ کا اجلاس: وزیر اعلیٰ مریم نوازکا آسان کاروبار سکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا22اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ریکارڈ 91 -ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر بازی لے لی۔
صوبائی کابینہ نے پہلاپنجاب ہندو میرج ایکٹ،رجسٹریشن رولز 2024 ء کی منظوری کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور پنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے 12ماہ کے بعدموٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لئے ترمیم کی منظوری دی۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی”پنجاب آسان کاروبار فنانس“سکیم کی منظوری دی گئی۔
سی ایم پنجاب آسان کاروبار کارڈ کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان کر دیا۔اجلاس میں آسان کاروبار کے لئے3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹارٹ اپ کے لئے بزنس پلان بھی دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ای وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جامع الیکٹرک وہیکلز پالیسی طلب کر لی۔کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور صوبائی کابینہ کی ہونہار سکالر شپ کی کامیاب لانچنگ پر صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ پر طلبہ کا رسپانس بہترین اور قابل تحسین ہے۔ میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ کی تعداد 40ہزار سے بڑھانے اورسیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔ کسان کارڈ سے کیش کی لمٹ30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔
کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان رل گیا کا بیانیہ پٹ گیا، پنجاب کا کسان خوش اور خوشحال ہے۔اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں کاشتکاروں کو 9ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی مکمل کر لی گئی۔ کابینہ نے پنجاب چیف منسٹر سپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسزپروگرام کی منظوری دی
جبکہ ڈائیلسز کے لئے فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ کر دئیے گئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جائیداد سے متعلق امور کے فیصلے کے لئے سپیشل عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
پنڈی گھیپ میں غیر ملکی ایکس پلورنگ کمپنی کو جعلی این او سی دینے پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2019میں جعلی این او سی ایشو کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے بارکھان کے شہری کی درخواست پرمالی امداد کی منظوری دی گئی۔
پبلک پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل ڈینٹل کالجز کے سیشن2024-25 کی ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے لئے 30سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی بڑھانے اور نادار صحافیوں کی مالی امداد کے لئے مختص رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پراپرٹی ٹیکس،ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری دی۔ سپیشل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل کیڈر کی 340آسامیاں پر بھرتی کی منظوری دی۔
فاریسٹ سروسز اکیڈمی گھوڑا گلی اور پنجاب فاریسٹ سکول بہاولپور میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ سرکاری سکولوں کے لئے سکول ٹیچنگ انٹرنزکی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو شیخوپور، ننکانہ صاحب اور قصور میں بلڈنگ پلان، لینڈ یوز کنورجن اور پرائیویٹ سوسائٹز کے لئے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 3ایم پی ایز کی بطورممبر پی پی آر اے بورڈ آف مینجمنٹ نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ٹربیونل میں 2اسسرزکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ریونیو کے چیف انسپکٹر آف سٹمپس کے اختیارات پراسیکیوشن انسٹیٹیوٹ کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے اسٹیٹ لینڈ کے ڈسپوزل کے لئے ترامیم اور پالیسی مرتب کرنے، سٹمپ ایکٹ 1899ء میں ترامیم اورپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی۔
اجلاس میں نوٹریزآرڈیننس 1961ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ایکٹ 2007ء کو منسوخ کر کے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے لئے ممبران صوبائی اسمبلی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کھل پنچائیت اتھارٹی کو ختم کرنے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں ترمیم، پنجاب فارسٹ ڈیپو رولز 2023ء اورپنجاب فارسٹ ٹرانزٹ رولز 2023ء کی منظوری دی گئی۔
جوینیل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 ء کے تحت سوشل ویلفیئر آفیسر کے نوٹیفیکشن کی منظوری دی گئی۔ ایکسائزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور آفیشلزاور وسل بلورزکے لئے انسینٹیوٹوسسٹم کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس
پنجاب اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس رولز 1998ء میں ترامیم، پنجاب کنٹرول آ ف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ2024کے ڈرافٹ، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم اور پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ2014کے تحت رولز فریم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کول مائیزریگولیشنز1926کے تحت بورڈ آف ایگزمینرز کی تشکیل، ممبران صوبائی اسمبلی کی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کی منظوری کی منظوری دی گئی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کی سکیم کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے لئے پی ایچ اے لاہور کو آپریشن اینڈ مینٹیننس کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب واٹر اینڈ سینیٹشن اتھارٹی ایکٹ 2024کی منظوری دی گئی۔پنجاب سائنس انکلیو کے قیام، تونسہ ہیڈروپاور پراجیکٹ پنجاب کی فیزیبلٹی سٹڈی کی لاگت کی ری ایمبرسمنٹ اورپنجاب حکومت کے سرپلس فنڈز کی انویسٹمنٹ کے لئے کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ سسٹینڈ لینڈ مینجمنٹ پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور معاوضہ کو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔فزیبلٹی سٹڈی اینڈ تفصیلی ڈیزائن آف ٹرنک/ آؤٹ فال سیور لئی نالاکے پراجیکٹ کے نام تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈاڈوچھہ ڈیم سے راولپنڈی کو پانی فراہم کرنے کی فزیبلٹی سٹڈی،تفصیلی ڈیزائن کی سکیم کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔سرکاری دفاترکو سیالکوٹ شہر کے گنجان آباد علاقوں سے باہر منتقل کرنے کی فزیبلٹی سٹڈی کے پراجیکٹ کے نام کی تبدیلی منظوری دی گئی۔ ایوب ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا پرسنل لیجر اکاؤنٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ملتان میں نئی الیکٹرک بسوں کے بس ڈپو کی اراضی کی پوزیشن کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشیل فر ٹرنٹی کے ممبران کی ہیلتھ انشورنس کی منظوری دی گئی۔
سید محمد حسین جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی مری میں ایڈہاک بنیادوں پر بی ایس 16 کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ آف ممبرز کے معاوضہ کی منظوری دی گئی۔جیلز اینڈ کنویکٹ سیٹلمنٹ کے تحت سالانہ ڈائٹری چارجز کیلئے اضافی فنڈزکی سپیلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس
پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی2012میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ 2024 کے سیلاب کے دوران ایمرجنٹ فلڈ ورکس کے لئے ایڈیشنل فنڈز کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سکولزکے اساتذہ کے آنریریم میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ آر بیٹیشن ایکٹ کی ڈرافٹ لجسلیشن کی منظوریدی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئرکے نئی گاڑیوں کی خریداری اور فیلڈفار میشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال کے ملازمین کے کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن،پریزرویشن،کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ1974اور فکسیشن آف پوزیشن فیس کے تحت شیر اور ٹائیگر کو سکینڈ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015میں ترمیم کی منظوری دی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے قیام کی سکیم کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔
پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی 4ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی سالانہ رپورٹس برائے 2018-19،2019-20اور2021-22 کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تحصیل ڈسکہ سیالکوٹ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی سکیم کی لاگت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
جی پی او چوک مال روڈراولپنڈی میں انڈر پاس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈبل ڈیکر بسوں کے ٹرمینل کی تعمیرومرمت کی منظوری دی گئی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بند سکیموں اور نئی سکیموں کے لئے فنڈز کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ پمرا ایکٹ 2018کے تحت ایگریکلچرپروڈیوس مارکیٹس آف پنجاب میں پلاٹس کی الاٹمنٹ اور آکشن اورڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج گوگیرہ تحصیل کو اراضی ٹرانسفر کرنے کی منظوری دی گئی
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد نویدکے علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی اور سینٹری سپروائزر راشد محمود کے بیٹے کے علاج کے لئے مالی امداد کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے 20ویں اور 21ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے دسویں، گیارہویں اور بارہویں اجلا س میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے17ویں، 18ویں اور 19ویں اجلا س میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائجان کے سفیر کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اور ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آزربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو سراہا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
آزربائیجان کے سفیر کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی وسیع بے پناہ گنجائش ہے۔
تعلیم، صحت، زراعت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا سپیشل پیکج دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں آزربائیجان کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔
پنجاب کو ریجنل ٹریڈ کا ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے۔ پنجاب کی ترقی میں مریم نواز شریف کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔