ٹوتھ برش

ٹوتھ برش سے دانت صاف کرنے کا صحیح طریقہ اور اس کے حیرت انگیز فوائد

ٹوتھ برش کو صحیح طریقے سے پکڑنے سے بھی دانتوں کی صفائی پر فرق پڑتا ہے، دانتوں کو صحیح طریقے سے برش کرنا منہ کی حفظان صحت کیلئے ضروری ہے۔

اس مضمون میں قارئین کے لئے کو مکمل رہنمائی دی جا رہی ہے کہ آپ اپنے دانتوں کو صحیح طریقے سے برش کیسے کریں؟

صحیح ٹوتھ برش کا انتخاب:
نرم ریشوں والے برش کا استعمال کریں کیونکہ سخت ریشوں والا برش آپ کے مسوڑوں اور دانوں کے اوپر حفاظتی جھلی enamel کو وقت کے ساتھ نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے۔

برش کو صحیح طریقے سے پکڑیں:
برش کو ہمیشہ 45 ڈگری کے زاویے پر اپنے مسوڑھوں پر رکھنے سے یہ آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو آسانی سے صاف کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آرام اور دائرے میں حرکات:
آپ برش کو آرام سے اور دائرے میں حرکت دیتے ہوئے استعمال کریں ، زیادہ سختی کے ساتھ رگڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے مسوڑھوں میں جلن اور اینیمل خراب ہو سکتا ہے۔

تمام دانتوں کو صاف کریں:
برش کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ دانتوں کی تمام سطحوں تک پہنچ کر صفائی کر سکے۔

دو منٹ کا وقت:
آپ کم از کم دو منٹ تک لازمی برش کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام جگہوں کو اچھی طرح صاف کر لیا گیا ہے۔

زبان کی صفائی:
آپ کو چاہئے کہ زبان پر موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے یا اپنی سانس کی مہک کو تازہ کرنے کے لیے زبان کو بھی لازمی برش کریں۔

بعد کی صفائی:
برش کرنے کے بعد پانی یا مائوتھ واش سے کلی لازمی کی جائے تاکہ بچ جانے والا ٹوتھ پیسٹ یا دیگر پھنسے رہ جانے والے ذرات کو ہٹایا جا سکے۔

اس کے بعد آپ اپنے برش کو بھی اچھی طرح سے صاف کریں اور اسے ہوا میں خشک ہونے کے لیے سیدھا رکھ دیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں