کانوں میں بھاری بالیاں

کانوں میں بھاری بالیاں پہننے کے نتیجہ میں کون سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

کچھ خواتین کو کانوں میں بھاری بالیاں پہننے کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے لیکن وہ ان بالیوں کے نقصانات سے اکثر لاعلم ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کانوں میں بھاری بالیاں زیادہ پہنی جائیں تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کانوں کی لو کھینچ جانے کا خدشہ ہوتا ہےْ

بھاری بالیاں اکثر بالوں یا پھر کپڑوں میں پھنس جاتی ہیں، جس کے نتیجہ میں وہ کان کی لو میں جزوی یا مکمل زخم ڈال سکتی ہیں اور بعض اوقات تو سرجری کی ضرورت بھی پیش آ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھاری بالیوں کے طویل استعمال سے گردن اور سر کے پٹھوں میں تنائو بھی آ سکتا ہے جو ممکنہ طور پر سر درد کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید برآں ان بھاری بالیوں کا وزن چھید کے سوراخ میں چھوٹے چھوٹے زخم بھی پیدا کر سکتا ہے جس کے بعد بیکٹیریل انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اگر بالیاں کم معیار کے مادوں سے بنی ہوئی ہوں تو وہ الرجک رد عمل یا جلن کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی بالیوں کا استعمال کیا جائے تو کم وزن ہوں تو ان تمام مسائل سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایسی بالیوں کے استعمال کو ترجیح دینی چاہئے جو کہ معیاری مادوں سے بنی ہوئی ہوں تاکہ ان سے کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں