ذیابیطس کی ابتدائی علامات

ذیابیطس کی ابتدائی علامات جنہیں بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کون سی ہیں؟

زخموں کا سست روی سے بھرنا اور دھندلا نظر آنا ذیابیطس کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں تاہم یہ نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جو وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ نشوونما پاتی ہے جس کی علامات اکثر شروع میں واضح نہیں ہوتیں۔

حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ ابتدائی انتباہی علامات ایسی ہیں جو لوگوں کو مرض پہچاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کی ابتدائی علامات میں سے ایک بار بار پیشاب آنا ہے۔ اکثر مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہائی بلڈ شوگر والے افراد کو صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ پیشاب آتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور ابتدائی علامت ضرورت سے زیادہ پیاس ہے۔ چونکہ جسم پیشاب کے ذریعے زیادہ سیال کھو رہا ہوتا ہے، جسم پیاس کو بڑھا کر اس نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

غیر واضح وزن میں کمی بھی اس کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ ٹائپ 2 ذیابیطس کا تعلق عام طور پر وزن میں اضافے سے ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اچانک وزن میں کمی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔

تھکاوٹ اور کم توانائی کی سطح، کھانے کے بعد بھی بھوک لگنا ابتدائی انتباہی علامات ہیں۔ اس کے علاوہ زخموں کا سست روی سے بھرنا اور دھندلا نظر آنا ایک اور ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہاتھوں اور پیروں میں چبھن یا بے حسی اور جلد پر سیاہ دھبے، خاص طور پر گردن، بغلوں یا کمر کے گرد بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کا ایک عام ابتدائی مرحلہ ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں