نوجوانوں میں جلد اموات

نوجوانوں میں جلد اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ کیا ہے؟

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نوجوانوں میں جلد اموات کی شرح 2011 سے پہلے کے مقابلے 2023 میں 70 فیصد زیادہ رہی ہے۔

حال ہی میں امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی زیادہ مقدار اور خراب صحت کی وجہ سے نوجوان بالغ افراد توقع سے زیادہ شرح پر جلد مر رہے ہیں۔

اس تحقیق کے محققین نے جاما نیٹ ورک اوپن میں رپورٹ کیا کہ 25 سے 44 سال کے بالغ افراد میں جلد موت کی شرح 2011 سے پہلے کے مقابلے 2023 میں 70 فیصد زیادہ تھی۔

یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں سوشیالوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، الزبتھ رگلی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے کی سطح کی بنیاد پر نوجوانوں میں جلد اموات توقع سے زیادہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اموات کورونا سے پہلے ہی 25 سے 44 سال کی عمر کے بالغوں میں شروع ہو گئی تھیں جو 2019 میں توقع سے تقریبا 35 فیصد زیادہ تھیں۔

اس کے بعد وبائی مرض کے دوران، 2019 کے مقابلے میں نوجوان بالغوں میں یہ اموات تقریبا تین گنا بڑھ گئیں۔ 2023 تک نوجوان بالغوں میں شرح اموات تو کم ہو گئی تھی لیکن جلد اموات کی شرح توقع سے 70 فیصد زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں