تقریبا 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کہا ہے کہ کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ بھجوا دیا گیا ہے، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے تاکہ لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
پاکستانی سفارت خانہ طرابلس
واٹس ایپ۔ 03052185882
موبائل۔ 218913870577+
کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد
051-9207887