ٹیٹوز کے جلد کے کینسر پر طویل مدتی اثرات، 62% تک خطرے میں اضافہ

مغربی معاشروں میں لوگ ٹیٹوز بنوانے سے پہلے مختلف عوامل پر غور کرتے ہیں، جیسے کہ کس ڈیزائن کا انتخاب کیا جائے، کہاں ٹیٹو بنوایا جائے اور کیا پیغام دوسروں تک پہنچانا مقصود ہے۔

لیکن اکثر افراد اس پہلو پر دھیان نہیں دیتے کہ ان کے ٹیٹو کا ان کی صحت پر کیا طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیٹو جلد کے کینسر کے خطرے کو 33 فیصد سے 62 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ یہ تحقیق ڈنمارک کے ماہرین نے کی ہے اور اس کے نتائج BMC Health جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، بڑے سائز کے ٹیٹو سے کینسر کے خطرات اور بھی زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے یہ پایا کہ ہاتھ کے سائز سے بڑے ٹیٹو کسی شخص کے جلد کے کینسر کے خطرے کو دوگنا کر دیتے ہیں، اور لمفوما یا لمف نوڈس کے کینسر کا خطرہ تقریباً تین گنا بڑھا دیتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں