برازیل میں چمگادڑوں میں نیا کورونا وائرس دریافت

سائنس دانوں نے برازیل میں چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا ہے، جو Middle East Respiratory Syndrome (MERS-CoV) سے مشابہت رکھتا ہے۔ تاہم، ماہرین کے مطابق اس کے انسانوں کے لیے ممکنہ خطرات فی الحال غیر واضح ہیں۔
یہ نیا وائرس دارالحکومت ساؤ پاولو اور برازیلی ریاست سیرا کے محققین نے ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر دریافت کیا۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق، اس وائرس کی جینیاتی ترتیب مرس وائرس کے جینوم سے 72 فیصد تک مماثلت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ مرس وائرس پہلی بار 2012 میں سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور اب تک دو درجن سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، جس کے نتیجے میں 850 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور پی ایچ ڈی کی طالبہ برونا اسٹیفنی سلویریو کے مطابق، تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ نیا کورونا وائرس انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ تاہم، ماہرین اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں تاکہ اس کے ممکنہ اثرات اور خطرات کا تعین کیا جا سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں