صدر آصف علی زرداری کورونا کا شکار، ذاتی معالج کا آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہیں۔

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر کے تحت آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کا علاج انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین کی ٹیم کر رہی ہے اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر مملکت کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ اس وقت علاج کے لیے زیر نگرانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں