اسلام آباد ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک نے انسانیت کے ناتے ایک دوسرے کے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر پر نرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارت میں موجود 20 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اپنے وطن لوٹ سکیں۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے 30 اپریل کی مہلت دی تھی، جس کے بعد ان کے قیام پر پابندیاں عائد کی جا سکتی تھیں۔
یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود شہریوں کے بنیادی حقوق اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کی گنجائش باقی ہے۔











