پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
سارہ خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے رانیہ کا چہرہ پہلی بار ٹیلی ویژن پر دکھایا۔
اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے کسی میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا اور یہ پہلا شو ہے جہاں ناظرین رانیہ کو دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ننھی رانیہ کی تصاویر شیئر کیں۔











