وینا ملک کی میڈیا میں واپسی، بدلی ہوئی شکل پر صارفین حیران

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک طویل عرصے بعد نئے مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آگئی ہیں۔

وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر ’وینا ہے نا‘ کے نام سے مارننگ شو کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام فضا علی کے شو ’مارننگ ود فضا علی‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔

وینا ملک کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جہاں صارفین ان کے نئے انداز پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

کئی صارفین نے ان کی ظاہری شخصیت میں تبدیلیوں پر بات کی جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں