کارڈی بی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، گلوکارہ نے خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر پہلی بار اس کا نام ظاہر کردیا۔

33 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔ تقریب کو مشہور امریکی ڈرامے ’گریز اناٹومی‘ کی تھیم پر سجایا گیا تھا۔

کارڈی بی نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام ’گرے مارسیان ڈگز‘ ہے جو نومبر 2025 میں پیدا ہوا تھا۔

گلوکارہ نے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام میں کہا کہ تمہیں میری زندگی میں آئے صرف ایک سال ہوا ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تم ہمیشہ سے میرے ساتھ ہو۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے مشکل اور غیر یقینی حالات میں بیٹے کی آمد نے انہیں نئی ہمت دی اور زندگی خوشیوں سے بھر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں